تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو 24 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو جے وی اوپل کیس میں 24 دسمبر کو طلب کرلیا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول جے وی اوپل میں 25 فیصد شیئرز ہولڈر ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق 1.224 بلین روپے نجی بینک سے جی وی اوپل کو ٹرانسفر ہوئے تھے، جے وی اوپل کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی گئی تھی۔

دوسری جانب ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی مخالفین کو پکڑنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ چیف جسٹس بھری عدالت میں کہہ چکے ہیں بلاول بے قصور ہیں، نیب کا نوٹس بھیجنا انہیں ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت جب بحران کا شکار ہوتی ہے تو مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے، نیب بتائے اس نے حکومتی ارکان اور وزرا کو کتنے نوٹسز دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب بتائے وزرا کے خلاف کرپشن کیسز کیوں زیر التوا ہین، نیب صرف اپوزیشن کے اراکین کو نشانہ بنارہی ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس پارک لین پیراتھنن کیس میں بلاول بھٹو زرداری کو کلیئر قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -