جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ناجائز اثاثہ جات کیس: نیب نے چوہدری برادران کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ناجائز اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویز الٰہی کوطلب کرلیا۔ چوہدری برادران کو 6 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناجائز اثاثہ جات کیس کی تفتیش کے لیے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو نیب لاہور نے نوٹس جاری کر کے 6 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کو نوٹس نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ انہیں 6 نومبر کو لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران پر 2.428 ارب کے غیر قانونی اثاثہ جات، آمدن سے زائد اخراجات اور ناجائر بھرتیوں کے الزامات ہیں۔

- Advertisement -

نیب نے متعلقہ اداروں کو مذکورہ کیس کی تفتیش 30 ستمبر 2017 تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا مگر تفتیشی عمل تاحال جاری ہے۔

چوہدری برادران کے خلاف مذکورہ کرپشن کیسز نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2015 میں درج کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں