جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیب نےنوازشریف اوران کے صاحبزادوں‌ کو آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : : قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کی نیب آفس لاہور میں آج طلب کیا ہے۔

نیب نے ریفرنسوں کے معاملے پر آج شریف فیملی سے آج جواب طلب کیا ہے جبکہ طارق شفیع اور اسحاق ڈار کو ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

تحقیقاتی عمل کی نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کے ڈائریکٹر رضوان احمد کریں گے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کریں گے۔

- Advertisement -

ضرورت پڑی تو والیم 10 سامنے لے آئیں گے، سپریم کورٹ


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عدالت نے پاناما کیس میں شریف خاندان کے خلاف چار علیحدہ علیحدہ نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا اور اب سپریم کورٹ نے نیب کو یہ خفیہ جلد نمبر 10 فراہم کردی ہے تاکہ نیب ریفرنسز کی تیاری میں استعمال کیا جاسکے۔

نیب راولپندی نے 11 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو 18 اگست کو نیب لاہور آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کۃ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 18 اگست کو نیب لاہور آفس میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 28 جولائی کو سنایا تھا جس کے فیصلے پر عمل درآمد کا اگلا مرحلہ آ گیا ہے جس میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک دائر کرنا ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں