ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نیب نے حمزہ شہباز کو 24 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں آج نیب میں پیش ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کو 24 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز صاف پانی کرپشن اسکینڈؒل آج پیش ہوئے تھے، نیب نے حمزہ شہباز سے 13 مختلف سوالات کے جواب مانگتے ہوئے 24 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

نیب کی تین رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹلی جنس نے حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کی۔

جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ کسی چیز سے گھبراتے نہیں ہیں، حمزہ شہباز

نیب کو بیان ریکاڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور ہمارا دامن صاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے دور میں جب 18 سال کا تھا تب 6 ماہ جیل کاٹنا پڑی، مشرف دور میں دس سال نیب کے دفتر کے سامنے بیٹھتا رہا، ہم قانون کا احترام کریں گے اس وقت بھی سرخرو ہوئے تھے آج بھی ہوں گے، نیب کی ٹیم نے سوال کئے قانون کی پاسداری میں جواب دئیے.

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان نے آگے جانا ہے، بروقت انتخابات کا انعقاد بڑی کامیابی ہے، اورنج لائن ٹرین شروع ہوگئی ہے، پشاور میں دھول اڑ ہی ہے، عمران خان کے دائیں بائیں قرضہ معاف کرانے والے لوگ ہیں، عام انتخابات میں اصل احتساب پاکستان کے عوام کریں گے، جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ کسی چیز سے گھبراتے نہیں ہیں۔

یہ پڑھیں: صاف پانی کمپنی اسکینڈل، نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں