اشتہار

ہاؤسنگ اسکینڈل :خواجہ آصف نیب ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے، 17 جولائی کو دوبارہ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے، جس کے بعد نیب نے خواجہ آصف کو 17 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نیب پیشی کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے نیب کے سوال نامے کے نامکمل جوابات دیئے اور نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے137کنال اراضی کی فروخت پرسولات کئے، جس پر انھوں نے جواب دیا کہ نیب کو جو ریکارڈ دیا اس میں ساری تفصیل ہے، فروخت کی دستاویزمکمل کرنے پرہی اراضی فروخت کی۔

- Advertisement -

نیب نے سوال کیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں جو انویسٹمنٹ کی اسکے ذرائع آمدن کیاتھے، تو خواجہ آصف نے جواب دیا ہاؤسنگ سوسائٹی میں جمع پونجی کی تفصیل گوشوارں میں بھی ہے۔

نیب ٹیم کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ہمارے حاصل کردہ ریکارڈ سے آپ کاریکارڈ مطابقت نہیں رکھتا، جس پر ن لیگی رہنما نے کہا میرے پاس ریکارڈبالکل درست ہے،آپ تصدیق کرالیں، جس پر نیب نے خواجہ آصف کو مزید تفصیلات فراہمی کا سوالنامہ فراہم کردیا ہے۔

بعد ازاں سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب نے خواجہ آصف کو 17 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو17جولائی کو 11بجے دستاویزسمیت پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں