The news is by your side.

Advertisement

نیب نے سابق صوبائی وزیررانا مشہود کو آج طلب کرلیا

لاہور: نیب لاہور نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کرلیا ۔

سابق صوبائی وزیر نے نیب تحقیقات سے بچنے کے لیے 29 جون کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش تھی لیکن نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ حکام نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

ذرائع کا کہنا تھا ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کردیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا۔ جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں