اشتہار

نیب کا حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائیگی، اپیل لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی جائیگی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپرملز پراپیل ایک ہفتے میں دائرکرنے کی یقین دہانی پر شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی ہے۔

- Advertisement -

پانامافیصلہ پر نظرثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت میں جسٹس آصف کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا حدیبیہ ملزکی اپیل سے متعلق تحریری حکم جاری ہوا، جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ نیب نے عدالت میں کہا تھا ایک ہفتے میں اپیل دائر کریں گے۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ 2 روز قبل ہوا، کل مجھ تک اپیل کا مسودہ آیا، چیئرمین نیب نے اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا


یاد رہے کہ کرپشن کے سنگین الزامات پراحتساب عدالت نے نوازشریف اور اکے خاندان کو 19ستمبر کو طلب کیا ہے، سابق نااہل وزیراعطم نواز شریف کو لندن فلیٹ اورعزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔

حسن، حسین،مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی پیشی لندن فلیٹ ریفرنس میں ہوگی جبکہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوبھی احتساب عدالت نے بیس ستمبر کو طلب کرلیا ہے، ان کے خلاف نیب نے آمدن سےزائداثاثہ جات کا ریفرنس جمع کرایا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سمن جاری کرتے ہوئے ملزمان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے میڈیا پر پابندی لگاتے ہوئے کمرہ عدالت میں آنے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ پانامافیصلے کی روشنی میں نواز شریف،حسن،حسین،مریم نوازاور کیپٹن صفدرکےخلاف لندن فلیٹس،عزیزیہ اسٹلیزملزاورفلیگ شپ سمیت آف شور کمپنیوں کےکیس چلائے جانے ہیں۔

احتساب عدالت ریفرنسز پر چھ ماہ میں فیصلہ کرنےکی پابند ہے۔ عدالتی کارروائی کی نگرانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کر رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں