لاہور: گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے افسران قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر آگئے۔ نیب نے مذکورہ افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق سنہ 2012 سے 2015 کے دوران بلٹ پروف جیکٹس، ڈولفن ہیلمٹس، ہتھکڑیوں، چھتریوں اور دیگر سامان کی خریداری کی چھان بین کی جارہی ہیں۔
تحقیقات کا آغاز ایس ایس پی عبد الرب چوہدری کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں آئی جی پنجاب آفس میں تعینات رجسٹرار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف شواہد پیش کیے گئے تھے۔
ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب سے خریداری کی تفصیلات اور افسران کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ پنجاب پولیس نے تاحال مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے متعدد مراسلے بھیجے جا چکے ہیں۔ اب نیب نے نئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔