اسلام آباد : نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ کرلیا اور جواب میں کہا آصف زرداری کےخلاف ٹھوس شواہد ہیں، وہ ضمانت کےحق دار نہیں، ضمانت ختم کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت سے متعلق نیب نے جواب جمع کرادیا ، جس میں کہا آصف زرداری نےنیب کے3 کال آف نوٹس پرآج تک عبوری ضمانت لےرکھی ہے ، زرداری کی ایک اوردرخواست نیب کی تفتیش کی تفصیلات کے حوالےسے ہے۔
جواب میں کہا گیا آصف زرداری کو ہم نئےکیسزکی تفصیلات نہیں بتائیں گے، انھوں نے ہائی کورٹ کے ذریعے تفصیلات طلب کر رکھی ہیں، نیب آرڈینس کے مطابق کیس کی تفصیلات کی پیشگی اطلاع نہیں دیتے۔
آصف زرداری کی ضمانت پر نیب نے بھر پور مخالفت کا فیصلہ کرلیا اور کہا آصف زرداری ضمانت کےحق دار نہیں، درخواست مسترد کی جائے، ان کےخلاف ٹھوس شواہد ہیں، ضمانت ختم کی جائے۔
خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے اور ضمانت میں توسیع کے لئے سابق صدر آج عدالت میں پیش ہوں گے۔
مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس : ایک اور ملزم شیر محمد بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار
دوسری جانب آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کیلئےنیب 5رکنی ٹیم ہائیکورٹ پہنچ گئی ہیں، عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہونےپرآصف زرداری کوگرفتارکریں گے۔
نیب حکام کا کہنا ہے گرفتاری کےلئےنیب نےآفیشل دستاویزات بھی مکمل کرلیے ہیں، آصف زرداری کو3کال اپ نوٹس ہیں مدت آج ختم ہورہی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے، دوران سماعت ایک اور ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا۔