نیب شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت میں پیش کرے گی -
The news is by your side.

Advertisement

نیب شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت میں پیش کرے گی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے آٹھ بجے احتساب عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر لی، خصوصی طیارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام کیا جا رہا ہے: ذرائع

نیب احتساب عدالت سے شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ حاصل کرے گی۔ احتساب عدالت پہلے ہی شہباز شریف کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر چکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کے سلسلے میں شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

خصوصی طیارہ نہ ملنے پر دستیاب فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد لایا جائے گا، ذرائع کے مطابق پی ایم ایل این کے صدر کے ساتھ نیب کے 2 افسران جائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں: خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی


ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر شہباز شریف کو دوبارہ لاہور لائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے زیرِ حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے شریف خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی، نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں ہیں، عدالت میں پیشی کے بعد ملاقات کی جا سکتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں