پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد اور علیشہ پاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شوبز انڈسٹری سے وابستہ ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، انہوں نے علیشہ پاشا کو اپنی شریک حیات بنالیا۔

کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے نبیل کا نکاح ‘علیشہ پاشا’ سے ہوا ہے جو خود ایک ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

دولہا نبیل اور دلہن علیشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نئی تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔

نبیل بن شاہد نے اپنی شادی کے دن کی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہائے خوبصورت! ہماری زندگی کے اس نئے باب میں ہمیں خوشی و سکون ملے۔ اُنہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ خوبصورت تو آپ پہلے سے ہیں اور اب اُس میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔

علیشا پاشا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نبیل کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کیا اور کہا کہ میرا گھر، اُنہوں نے مداحوں سے کہا کہ ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

خیال رہے کہ نبیل بن شاہد نے 2015 میں ایک نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے "علی کی امی” سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے” خدا اور محبت” کے دوسرے سیزن میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں