تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’یہ کریں تو ٹھیک، ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا ہے‘

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صبر کرے اور تحمل سے کام لے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ 2018 میں جیسے حکومت کو لایا گیا ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اب یہ تحمل سے کام لیں، ہم کریں تو ہمارا کریکٹر ڈھیلا ہے یہ کریں تو سب ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے قومی اسمبلی میں ہماری حمایت کی، پرویزالٰہی کو اندازہ ہوجانا چاہیے تھا کہ گیم ان کے ہاتھ میں نہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں اسپیکرپر تشدد کیا گیا ہے۔

ہم لوگ عدلیہ پر حملے نہیں کرتے، علی نواز اعوان

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہمارے لحاظ سے غلط آٰیا ہے ہم تنقید کرتے ہیں، ہم وہ لوگ نہیں کہ عدلیہ پر حملے شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز تقریروں میں نہیں کہتی تھی کہ لوٹوں کا گھیراؤ کرو، معاشرے میں انصاف ختم ہوجاتا ہے تو انتشار پھیلتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں