جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’ادھار پر چل رہا ہوں، اسلام آباد ادھار کا ٹکٹ لے کر آیا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، ادھار پر چل رہا ہوں، اسلام آباد ادھار کا ٹکٹ لے کر آیا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ حکومت کا اعدادو شمار کا ہیر پھیر ہے، غریب آدمی تباہ ہوگیا۔

نبیل گبول نے کہا کہ آج 20، 25 ہزار تنخواہ والا گھر کے خرچے چلا نہیں سکتا، میں ادھار پر چل رہا ہوں، اسلام آباد ادھار کا ٹکٹ لے کر آیا ہوں، وزیر خزانہ کہاں ہیں وہ اپنے دفتر کیوں نہیں جارہے۔

- Advertisement -

نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق نبیل گبول نے کہا کہ قانون کی بات نہ کریں، نواز شریف کو باہر کیسے جانے دیا گیا، ان جیسی سہولتیں ہمیں تو نہیں ملتیں۔

عدالتی فیصلوں پر کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا تھا، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے تو یہ لڈیاں ڈالیں گے، آج بھی اپوزیشن والے تقریر میں عمران خان کا نام دو، دو بار لیتے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شہباز شریف بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں