کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ہے، سابق وزیر اعظم کی بیٹی کو اقامے میں غیرمسلم خادمہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز شریف کے پاس بھی اقامہ ہے، مریم نواز کو انکے اقامے میں غیر ملکی خادمہ ظاہر کیا گیا ہے، اب دیکھنا ہے کہ نبیل گبول اپنا دعویٰ سچ کرنے کیلئے دستاویزات پیش کر پائیں گے۔
نبیل گبول نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، حکمرانوں کا 3باروزیراعظم بن کر بھی پیٹ نہیں بھرا، ایسے حکمران اب بھی کہتے ہیں 30سال ڈکٹیٹرز نے حکومت کی، پاک فوج کی وجہ سے ہم سب محفوظ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا پروگرام میں کہنا تھا کہ پاکستان بدل رہا ہے، بھٹو کی پھانسی پر پیپلزپارٹی نے ملک توڑنے کی بات نہیں کی، بینظیر بھٹو کی شہادت پر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اتنے معصوم نہیں ہیں، انہیں سب پتہ ہے، میاں صاحب کوسمجھنا چاہئے یہ قوم اتنی بے وقوف نہیں ہے، وقت دورنہیں جب نوازشریف کا نام انکل کیوں پڑ جائے گا، نوازشریف کرپشن کوقانونی تحفظ دیناچاہ رہے ہیں۔
نبیل گبول نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کو پاکستان لوٹنے پر نکالاگیا، نوازشریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ہے، چیف جسٹس نوازشریف کےبیانات کانوٹس لیں۔
،بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بھی بعض وجوہات پرالیکشن نہیں لڑسکیں گی
نوازشریف نے خود مسلم لیگ ن کا یہ حال کیا ہے۔
دوسری جانب پی پی رہنما نبیل گبول کی جانب سے اقامے کے دعویٰ کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقامہ پوسٹ کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے ۔
FAKE ! pic.twitter.com/0fK4lpA5IO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 15, 2017