شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ میں لڑکی بنا تو موٹرسائیکل سواروں کی لائن لگ گئی تھی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکار نبیل ظفر نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ ’ہم نے ایک فوٹو شوٹ کیا تھا جس میں سردار دلاور محمود اسلم کا کردار مقبول تھا جس وہ شادیاں کرتا ہے اس میں میرا لڑکی کا کردار تھا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’میک آپ آرٹسٹ مسرت آپا نے وگ لگا کر میرا میک اپ کیا تھا جب میں فوٹو گرافر کے ساتھ گاڑی میں نکلا تو موٹرسائیکلیں آس پاس سے گزر ہی تھیں پھر اندازہ ہوا کہ میں تو لڑکی بنا ہوا ہوں۔‘
نبیل ظفر نے بتایا کہ میں نے دوست کو بولا کہ تھوڑا مذاق ہی کرلیتے ہیں تو وہ کہنے لگا کہ کیا کرنے والے ہو، میں نے اس کا کہا کہ کچھ نہیں پھر میں گاڑی چلاتے چلاتے لوگوں کو دیکھا تو آس پاس موٹر سائیکل سواروں کی لائنیں لگ گئیں۔
اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے دیکھنے والے مرد گھر تک چھوڑ کر آئے۔
واضح رہے کہ نبیل ظفر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جس کی دیگر کاسٹ میں محمود اسلم، عائشہ عمر، حنا دلپذیر ودیگر شامل ہیں۔