ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

انٹر پول سے رابطہ کرکے فرحت شہزادی کو گرفتار کیا جائے ، نبیل گبول کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے مطالبہ کیا ہے کہ فرح گوگی کے ریڈوارنٹ جاری کیے جائیں اور انٹرپول سےرابطہ کرکے انھیں گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرحت شہزادی وزیراعظم ہاؤس کی ڈائریکشن پر کام کرتی تھیں، آنےوالےدنوں میں پتا چلےگاکہ کون کون پیسے لیتا تھا۔

نبیل گبول نے مطالبہ کیا کہ فرح گوگی کےریڈوارنٹ جاری کیے جائیں اور فرحت شہزادی کو گرفتار کرکے ملک میں واپس لایاجائے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ فرح کےاثاثےدراصل وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے شخص کےاثاثےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی سےمتعلق ثبوت کامانگنامذاق کاعلاوہ کچھ نہیں، سب کو پتا تھا کہ فرحت شہزادی کس کےکہنےپرکام کرتی تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بزدار مڈل مین تھا، ہدایات وزیراعظم ہاؤس سےآتی تھیں، جوہمیں چورچورکہتےتھے، وہ خود چورنکلے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مجھے توبلے کانشان بیلٹ پیپر پر نظرآرہا ہےاور انتظار بھی ہے، بلے کا نشان ہونا چاہیے پھر ہی مقابلے کا مزہ آئے گا۔

ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اتحاد پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم او ر ن لیگ کےاتحاد پر ہنسی آرہی ہے، نہ ایم کیوایم کے پنجاب میں ووٹ ہیں نہ ن لیگ کے پنجاب میں، ن لیگ نے اب ہمیں چھیڑ دیا ہے۔

رہنما پی پی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ہمارےخلاف اس طرح کے اتحاد بنائے گئے، ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں