اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ہیں مگر سیاستدان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ضرور ہیں مگر سیاستدان نہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بشریٰ بی بی کی وجہ سےسخت پریشان ہیں، پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں بانی فیصلہ کرتے ہیں بشریٰ بی بی عملدرآمد نہیں ہونے دیتی۔
- Advertisement -
مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے بات چیت کافی دیر سےچل رہی ہے۔
الیکشن کے بعد فارم 47 کے تنارعے پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بھی فارم 47 والے ہیں، اس لیے سب کو کچھ نہ کچھ حصہ دے دیا گیا۔