اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شراب لاٸسنس اجراء کیس: نیب کی عثمان بزدار کے خلاف انکواٸری بند کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف نجی ہوٹل کو لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، نیب نے نجی ہوٹل کو لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نجی ہوٹل کے خلاف شراب لائسنس اجراء کے کیس کی سماعت کی۔

نجی ہوٹل کی جانب سے اعجاز اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوکر بتایا کہ ہاٸی کورٹ نے اپنے فیصلے میں شراب لائسنس اجرا کو قانون کے مطابق قرار دیا، تین سال سے بے مقصد تحقیقات جاری ہیں جسے بند کیا جائے۔

اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ نٸے قانون کے تحت یہ تحقیقات جاری نہیں رہ سکتیں، پراسیکیوٹر نیب نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریجنل جنرل میٹنگ میں انکوائری کو بند کرنے کی سفارش کی گٸی ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ معاملہ چیرمین نیب کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ حتمی فیصلہ کریں،عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں