اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیب حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں ہے، نیب کی کمزوری اور کوتاہی کا نقصان ہماری حکومت کو ہو رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نیب کا قانون پرویزمشرف دور میں بنایا گیا اس وقت بھی الزامات لگے، مشرف دورکےبعد5سال پی پی اور5سال ن لیگ نےحکومت کی گزشتہ دونوں حکومتوں نےنیب قوانین میں لفظ بھی تبدیل نہیں کیا۔
شفقت محمود نے کہا کہ نیب کےقانون میں تبدیلی کی کوشش صرف پی ٹی آئی نےکی ہےجن لوگوں نےلوٹ مارکی وہ بھی کہہ رہےہیں ہم نےکچھ نہیں کیا، لوٹ مار کرنے والےخود کو بےگناہ کہتےہیں جس سارا سسٹم متاثر ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں ہے، نیب کی کمزوری اور کوتاہی کا نقصان ہماری حکومت کو ہو رہا ہے ہمارےمنشورمیں لکھاہےملک میں احتساب کاعمل شفاف ہو نیب حکومت کےماتحت نہیں اگر ایف آئی اے نےکچھ کیا ہوتا تو ذمہ دارہیں،نیب سےمتعلق جوابدہ نہیں اپوزیشن سےزیادہ نقصان حکومت کوہواہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مصدق ملک نے کہا کہ نیب سے متعلق حکومت کونقصان ہو رہا ہےتووزیرکیوں گرفتارنہیں ہوتے، حکومتی رہنما میڈیا پر بیٹھ کر کیسےنیب کی ترجمانی کر رہے ہوتے ہیں۔