اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قومی پالیسی برائے انسداد تشدد اور انتہا پسندی کا مسودہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا ) نے قومی پالیسی برائے انسداد تشدد اور انتہا پسندی کا مسودہ تیار کرلیا، مسودے کے دوحصے ہیں ایک تعریف جبکہ دوسرانفاذ سے متعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی پالیسی برائے انسداد تشدد اور انتہا پسندی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، وفاقی وزیرشیخ رشید کو مسودہ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مہرخالق داد نے پیش کیا۔

مسودہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی نے تیار کیا ہے ، اگست میں باہمی صالح مشورے کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان پرنظرثانی کی گئی۔

پالیسی کےمسودےکےدوحصےہیں ایک تعریف جبکہ دوسرانفاذ سےمتعلق ہے ، پالیسی کا مسودہ مرتب کرنے کےلیے250 سے زائد ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔

یاد رہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کے زیر اہتمام پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کی قومی پالیسی کی تشکیل کیلئے قومی سطح پر مشاورت کیلئے اجلاس منعقد کئے گئے ۔

جس میں سول سوسائٹی، اقلیتوں، صحافیوں، پولیس افسران اور مختلف یونیورسٹیوں کے ماہرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں