نادرا شہریوں کو ان کے گھر کے قریب سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں جلد درج ذیل علاقوں میں وین سروس لے کر آرہا ہے۔
جن شہروں میں نادرا کی وین عوام کو خدمت کی فراہمی کے لیے آئے گی ان میں سکھر، شکارپور، شہید بےنظیر آباد، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، جیکب آباد، خیرپور، سانگھڑ، دادو، گھوٹکی، شہداد کوٹ اور کشمور شامل ہیں۔
ان شہروں میں نادار کے موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول 27جنوری تا 31 جنوری 2025 ہے۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ صارفین مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور وٹس ایپ چینل کو بھی فالو کرسکتے ہیں۔