منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ندیم افضل چن کی ترجمان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنےسے معذرت، نئے ناموں پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی ، جس کے بعد نئے ناموں پر غور جاری ہے اور وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کی تبدیلی کا امکان ہے ، ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی اور اپنے فیصلے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا، ندیم افضل چن ڈھائی بجےوزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے۔

صورت حال کے پیش نظر ترجمان وزیراعظم کے لئے نئے ناموں پر غور جاری ہے اور وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری عہدے کے لئے مضبوط امیدوار کے طورپرسامنے آگئے۔

فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے پر مشاورت جاری ہے، فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا عہدہ بھی رکھیں گے، ترجمان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں