تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ٹک ٹاکر ندیم مبارک کا نام ندیم نانی والا کیسے پڑا؟

ٹک ٹاک دوہزار سترہ میں بائیٹ ڈینس کی جانب سے متعارف کرائی گئی تھی، جو اب دنیا بھر کی مقبول ترین ایپ بن چکی ہے، اس ایپ پر دنیا کے ہرکونے سے ویڈیو اپ لوڈ کی جاتی ہے، اس ایپ پر پاکستانی بھی کسے سے پیچھے نہیں رہے، جنہوں نے اپنی ویڈیوز کے ذریعےبڑے بڑے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایسی ہی ایک جوڑی آج اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کی مہمان بنیں، جنہوں نے ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت سمیت اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

ان میں سے ایک ندیم مبارک جسے اب ندیم نانی والا کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ دوسری زرناب فاطمہ ہے، زرناب فاطمہ ایم بی بی ایس کی طالبہ ہے، اس کے علاوہ انہیں ماڈلنگ اور ایکٹنگ دونوں کا شوق ہے، ان دونوں کے ٹک ٹاک پر سات ملین فالوورز ہیں۔

ندیم مبارک کا نام ندیم نانی والا کیسے پڑا؟

ندیم نانی والا نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے دو سال قبل مجھے ٹک ٹاک سے متعلق کوئی آئیڈیا نہیں تھا، سال دو ہزار اٹھارہ میں یوکے سے لاہور آیا، ایک روز اپنی نانی کے ساتھ پیزا کھانے گیا تھا، واپسی میں نانی کے ساتھ تفریح کے طور پر ایک ویڈیو بنائی، جسے میں نے ایک سال بعد اپ لوڈ کیا، ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ایک روز بعد میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس ویڈیو پر پچاس ہزار لائکس آچکے تھے، بس اسی دن سے طے کرلیا کہ ٹک تاک اسٹار بنوں، دراصل نانی میری شہرت کی وجہ بنی اسی لئے اپنے نام کے ساتھ نانی والا کا اضافہ کیا۔

ندیم مبارک نے پروگرام میں بتایا کہ میں نے اپنی نانی کے ساتھ کم وبیش تین سو ویڈیوز بنائی، میزبان ندا یاسر کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ اتنے زیادہ لائکس ملنے پر نانی کا کیا ری ایکشن تھا؟ جس پر ندیم نانی والا نے بتایا کہ نانی کو آج بھی نہیں پتہ کہ ٹک ٹاک کیا ہے؟، میرے ساتھ بنائی گئی ویڈیو میں ان کا طرز عمل حقیقی ہوتا تھا۔

ندیم مبارک نے بتایا کہ جب بہت زیادہ مشہور ہوا تو دیگر ٹک ٹاکرز کو مقابلے کا چیلنج دینے لگا،،میری کوشش رہی کہ نئے ابھرتے ہوئے نوجوان کو سپورٹ کروں ، میرا فنکار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صرف ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پر کامیڈی کرنا چاہتا ہوں۔

زرناب اور ندیم مبارک کی ملاقات کس طرح ہوئی؟

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ زرناب اور ندیم مبارک کی ملاقات کس طرح ہوئی، جس پر ندیم نانی والے نے بتایا کہ انہوں نے بطور ماڈل ایک گانا گایا تھا، اسی دوران زرناب کو انسٹا گرام پر فالو کیا، میں نے زرناب کو کہا کہ میرے ساتھ گانا کرینگی جس پر انہوں نے کہا کہ گھر والوں سے بات چیت کرنے کے بعد کوئی جواب دوں گی۔

زرناب فاطمہ نے بتایا کہ میں ندم مبارک کو پہلے سے جانتی تھی، گھر والوں سے اس معاملے پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ تمھیں جو ٹھیک کرتا ہے وہ کروں، بس آج تک ہمارے سارے پروجیکٹ ایک شیڈول کے ساتھ ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -