اشتہار

پنجاب سے کپتان کی ایک اور وکٹ گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کی سابق رکن نادیہ عزیز نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نادیہ عزیز نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی شر انگیزی ناقابل برداشت ہے، 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، 9 مئی کو جو واقعات پیش آئے اس کی مذمت کرتی ہوں، پاک فوج ہمیں اپنی جان سے پیاری ہے۔

- Advertisement -

ان کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان قائم ہے، پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے رہنما جہانگیر ترین سے رابطے کر رہے ہیں اور ایسے کئی افراد نے ان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکپتن سے سابق ایم این اے احمد شاہ گھگہ، ڈاکٹر امجد اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری بھی موجود تھے۔

ان ملاقاتوں میں جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور منحرف رہنماؤں کی جانب سے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ان ملاقاتوں میں جہانگیر ترین نے منحرف پی ٹی آئی رہنماؤں سے اپنی نئی سیاسی جماعت کے مختلف ناموں پر بھی تبادلہ خیال اور غور کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں