پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان عدالت میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے نے عاطف خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی، اور عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

عاطف خان شوہر نادیہ حسین عاطف خان گرفتار

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے، اس لیے گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، تاہم عدالت نے پہلے سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ میں صرف پانچ روز کا اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ہفتے کو ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مار کر عاطف خان کو گرفتار کیا تھا، ملزم 54 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ ان پر کارپوریٹ مالیاتی دھوکا دہی کا الزام ہے، ان کے خلاف کارروائی نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی تھی۔

عاطف خان نجی بینک سیکیوریٹیز کے سابق سی ای او تھے، انھوں نے ذاتی کاروبار کے لیے بینک فنڈز کا غلط استعمال کیا، ملزم نے مالی بدانتظامی چھپانے کے لیے کمپنی ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے فنانشل اسٹیٹمنٹس اور دیگر جعلی دستاویزات تیار کی تھیں، اور فراڈ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر جعل سازی کی۔

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں