اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی کی آواز پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

نادیہ حسین نے ویڈیو میں کہا کہ ’جانوں اگر اپنا دل نہیں دینا تو کوئی بات نہیں ہے، اس دفعہ ہمارا بجلی کا بل ہی دے دو۔‘

ویڈیو میں وہ مزید کہتی ہیں کہ‘ بجلی کا بل دس ہزار روپے آیا ہے، دل اگلے مہینے لے لوں گی۔‘

نادیہ حسین کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منال خان، اریبہ حبیب، حاجرہ یامین، فہد شیخ عماد عرفانی ودیگر شامل تھے۔

نادیہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر خواتین کے لیے پیغام شیئر کیا تھا جو وائرل ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں