پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

نادیہ جمیل کا دل کسی نے دکھایا؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ نور کے معاملے میں ان کا دل کسی نے نہیں دکھایا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ نادیہ جمیل نے شرکت کی جہاں فون پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ منہ بولی ننھی بیٹی نور کے معاملے پر آپ کا دل کسی نے دکھایا ہے۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ نہیں میرا دل کسی نے نہیں دکھایا بلکہ نور تو میرے دل میں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور ان کی والدہ کا کردار بھی بہت زیادہ رہا ہے شروع میں نور ان کو ہی والدہ کہتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ نور کی پھوپھو، ماموں، بھائی، میرے دوست اس کا بہت بڑا سپورٹ سسٹم ہے، یہ جہاں پر بھی جاتی ہیں پیار ملتا ہے۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ نور کے آنے کے بعد میں ایسی بن گئی ہوں کہ لوگوں کے کچھ کہنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں