منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شادی کے 10 منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف میزبان اور اداکار نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کے دوران پیش آئی مشکلات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اگرچہ یہ محبت کی شادی تھی، مگر بھی تقریب کے دس منٹ کے اندر جان گئی تھی کہ یہ ٹھیک نہیں ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے اس رشتے کو جلدی کیوں نہیں ختم کیا، کیونکہ میں نے رشتے کو نبھانے کے لئے دس سال تک کوشش کی۔

- Advertisement -

نادیہ خان نے رشتہ چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا سبب اپنی روایتی پرورش کو قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قدامت پسند ماحول میں میری پرورش ہوئی تھی۔

ایک دہائی تک کوششوں کے باوجود، شادی بالآخر ناکام رہی لیکن نادیہ خان نے اپنی جدوجہد کو اپنے والدین سے پوشیدہ رکھا۔

نادیہ خان نے کہا کہ 2010 میں جب میں نے اپنے والد کو اس حوالے سے بتایا، کہ میں خوش نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ اگلی فلائٹ میں بچوں کے ساتھ گھر آجاؤ۔

نادیہ خان نے کہا کہ ان کے بچے والد سے ملاقات نہیں کر پاتے، کیونکہ وہ بیرون ملک رہتے ہیں لیکن وہ دل سے ان کے تعلقات کی حمایت کرتی ہیں اور جب بھی ممکن ہو ان سے رابطہ قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

نادیہ خان کے شوہر نے کیا سرپرائز دیا جو ان کے لیے وبال جان بن گیا

واضح رہے کہ نادیہ خان کی پہلی شادی خاور اقبال ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ ان کی یہ شادی طلاق پرختم ہوئی، 2021 میں، انہوں نے ریٹائرڈ ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ سے دوسری شادی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں