ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ تصویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ چنگچی رکشہ میں تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مذکورہ تصویر میں نادیہ خان اور ان کے شوہر چنگچی میں بیٹھے ہیں اور ان کے شوہر رکشہ چلا رہے ہیں، تصویر میں نادیہ خان خوشی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر چنگچی چلانے میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے انسٹاگرام پر محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔

نادیہ خان نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ میری زندگی میں شامل ہوکر مجھے محبت اور عزت و احترام دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ میری دُعا ہے کہ ہم اسی طرح ہماری لاتعداد سالگرہ ایک ساتھ منائیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان رواں سال کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں