پاکستان شوبز کی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے بے شمار ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔
نادیہ خان اس وقت متنازعہ ڈرامہ ریویو شو ”کیا ڈرامہ ہے“ کی شریک میزبانی میں مصروف ہیں، جہاں پینلسٹ اکثر آرٹسٹوں کے بارے میں سخت تبصرے کرتے ہیں۔
نادیہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل Outstyle with Nadia پر ایک بیوٹی بلاگ اپ لوڈ کیا، اپنا میک اپ ٹیوٹوریل کرتے ہوئے، انہوں نے اپنی عمر کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کی۔
View this post on Instagram
معروف اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ایک بار میں نے شو میں کہا تھا کہ چالیس کی دہائی میں جلد کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے، لیکن کچھ لوگوں نے میرے اس بیان کا مذاق اڑایا اور یہ سمجھا کہ میں نے کہا کہ میں 40 سال کی ہوں، تنقید کرنے والوں نے ایک ویڈیو اس طرح کی بنائی جس میں میرے بیان کو لے کرمیری عمر کو نشانہ بنایا گیا۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ ایسے جاہل لوگوں کو یہ ہی نہیں معلوم کہ چالیس کی دہائی 40 سے 49 تک پوری دہائی کی نمائندگی کرتی ہے۔ لیکن ہم اس طرح کے سوشل میڈیا ٹرول کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے بارے میں برا بھلا کہتے ہیں۔
نادیہ کا مزید کہنا تھا کہ کاش ایسے لوگ غائب ہو جائیں۔ کیونکہ ایسے لوگ جہاں ہوں گے گند پھیلائیں گے، فتنہ کریں گے، کیچڑ اچھالیں گے اس لیے انہیں نظر انداز کرنا زیادہ بہتر ہے۔
اس سے قبل معروف میزبان و اداکارہ نادیہ نے ا پنے چاہنے والوں کو کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا ئی تھی۔
حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں شریک ہوئیں، جہاں اُنہوں نے کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے والد میری شادی کے مخالف تھے، انہوں نے اُس وقت مجھے کہا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر سوچ میں پڑ گئی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں تنہا رہ گئی ہوں۔
مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیریئر بہت اچھا تھا اور میں دنیا بھر میں گھوم رہی تھی۔