ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے قریبی تعلق کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے شوہر کے قریبی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث فوجی افسر ہیں، جو بھارت کے آپریشن سندھور کے جواب میں پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کو کامیابی سے انجام دینے کے بعد منظر عام پر آئے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جگہ اے وی ایم اورنگزیب نے پریس بریفنگ دی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

تاہم اب اداکارہ نادیہ خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے ان کا قریبی تعلق ہے، اداکارہ نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔

پاک بھارت ڈاگ فائٹ: ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب احمد 1989 میں کسی تفریحی مقام پر دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھڑے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں اورنگزیب بھائی کہتی ہوں، میں آپ کو اپنی کہانی بتاتی ہوں، جب میں نے فیصل سے شادی کی تو مجھے معلوم تھا کہ اس کے تین بھائی ہیں، مگر انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے اورنگزیب جو ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ فیصل اور اورنگزیب گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، ان کی بیوی ایک بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت تہذیب والے ہیں، ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنگزیب بھائی جب پہلی بار ملے تو صرف پاکستان کی بات کرتے رہے، وہ ایک نہایت ہی محب وطن شخصیت ہیں، فیصل ہمیشہ کہتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میرے جیسا نہیں۔

پاکستان کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں