شزا خان نے کہا ہے کہ نادیہ خان ٹی وی پر بیٹھ کر جو تنقید کرتی ہیں وہ شاید اس لیے ہے کہ اداکارہ درمیانی عمر میں کافی مسائل سے دوچار رہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں ماڈل و اداکارہ شزا خان نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان کے شو کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ ایک شو تھا میں نے اس واقعے کے بعد دیکھا ہی نہیں، شو میں ہماری تین سینئر اداکارائیں بیٹھی تھیں، ان میں سے ایک کافی مڈل ایج کرائسس سے بھی گزری ہیں۔
View this post on Instagram
شزا خان کا کہنا تھا کہ انھیں ہم سب نے دیکھا ہے میری عمر کے لوگوں نے انھیں بچپن میں دیکھا ہے جب وہ ہیپی ٹو یو کرتی تھیں، ہم نے انھیں دیکھا ہوا ہے۔
ماڈل نے نادیہ خان کے بارے میں مزید کہا کہ یہ ان کا اس وقت کا کانٹینٹ تھا تو سوچیں ان پر کتنی تنقید کی گئی ہوگی، یہ کتنا برا لگتا تھا اور وہ کہتی تھیں گاؤ بھی،
اس شو کے دوران شزا خان نے مضحکہ خیز اندا میں نادیہ خان کی ایکٹنگ بھی کرکے دکھائی اور کہا کہ آپ کا ایکشن آپ کے الفاظ سے زیادہ زور سے بولتا ہے۔