جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مزاحیہ اداکار نادرعلی کی شادی کیسے ہوئی؟ تفصیلات پہلی بار اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی سے پکاؤ چینل کے میزبان اور مزاحیہ اداکار نادر علی ایک پاکستانی یو ٹیوبر ہیں جو اپنے چینل پی فور پکاؤ میں اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

وہ پاکستان کے قابل ذکر یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں، انہوں نے پرینک بنانے کے لئے بہت سے ممالک کا سفر بھی کیا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

- Advertisement -

یوٹیوبر نادر علی نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ فائزہ نادر کے ساتھ پہلی بار کسی ٹی وی چینل میں شرکت کی، دونوں میاں بیوی عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا عید اسپیشل کے خصوصی مہمان بنے اور اپنی شادی سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

نادر علی نے بتایا کہ میری فائزہ سے پہلی بار بات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی فائزہ میری پرینک ویڈیوز شوق سے دیکھا کرتی تھیں بس اسی طرح بات بنتے بنتے بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کوئی خوبصورت کامیڈین ہٹ نہیں ہوا، میرے مداحوں میں نوے فیصد لڑکے ہیں ایسے میں کسی لڑکی کا فین بن جانا مجھ جیسے انسان کیلیے بڑی بات ہے۔

مزید پڑھیں : پھٹی بنیان سے کامیابی تک کا سفر کیسے طے کیا؟ کامیڈین نادرعلی کی تلخ کہانی

عید الاضحیٰ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا جانور لینے خود جاتا ہوں اور اس کے چارے اور صحت کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے اسی میں بڑی عید کا مزہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قربانی کے بعد کلیجی شوق سے کھاتا ہوں اور دوستوں سے ساتھ بار بی کیو کا پروگرام بھی بنتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ فائزہ کیلئے ایک گانے کے بول بھی گا کر سنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں