اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چیئرمین کے پی ٹی کو ہٹانے پر علی زیدی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین کے پی ٹی نادر وڑائچ کو عہدے سے ہٹانے پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا ردعمل آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ نادر وڑائچ ایک ایماندار، قابل اور محنتی افسر ہیں وہ کسی سے فضول ڈکٹیشن لینا پسند نہیں کرتے تھے۔

علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نادر وڑائچ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا امیدہےفیصل سبزواری کچھ لوگوں کے دباو میں نہیں آئیں گے۔

سابق وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ دباؤ ڈالنے والے وزارت بحری امور کو سونےکا انڈا دینے والی مرغی سمجھتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں