منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’ب‘ فارم بنوانے کا طریقہ کیا ہے اور فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان میں چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) یا ب فارم جاری کرنے کا مجاز اتھارٹی ادارہ ہے۔

پاکستانی شہری ایف آر سی (ب فارم) حاصل کرنے کے لیے نادرا کو درج ذیل کیٹیگریز میں درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

یونین کونسل سے بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ (سی آر سی) حاصل کیا جائے، ب فارم کے حصول کے لیے والدین کا قومی شناختی کارڈ لازمی درکار ہوگا۔

- Advertisement -

اوورسیز پاکستانی (نائیکوپ) رکھنے والے شہریوں کو قواعد کے مطابق بچوں کی پیدائش کے بعد تین ماہ سے پہلے رجسٹرڈ کروانا ہوتا ہے۔

ب فارم کے لیے درکار دستاویزات

ب فارم کے حاصل کرنے کے لیے والدین کا شناختی کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ، اور نکاح نامہ درکار ہوتا ہے۔

ایف آر سی کے لیے درخواست کا عمل

والدین کو بچے کو لے کر کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ قریب ترین نادرا آفس جانا ہوگا، والد اور والدہ دونوں موجود ہیں تو ایک درخواست دہندہ ہوگا دوسرا تصدیق کنندہ کے طور پر شامل ہوگا۔

اگر والدین میں سے کوئی ایک دستیاب ہے تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے مثلاً ایم این اے، ایم پی اے یا میونسپل باڈیز کے عہدیداروں سے کروانا ہوگی۔

شناختی کارڈ کے لیے بچے کی موجودگی لازمی ہے، بچے کی تصویر اور 10 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔

نادرا ب فارم کی فیس نومبر 2024

نومبر 2024 میں ب فارم کی ریگولر فیس 50 روپے ہے جبکہ 500 روپے ایگزیکٹو فیس ادائیگی پر بھی ب فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں