نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقوم جمع کرواسکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ایل اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر کے 50 سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔
معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔
ملک بھر میں پھیلے ای سہولت کے 9 ہزار سے زائد فرنچائز پر سہولت دستیاب ہوگی، رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔
نادرا کا کہنا ہے کہ ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی، ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔