جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

ڈمپر کی ٹکر سے ڈیوٹی پر جانے والا نادرا کا ملازم جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ : ڈمپر کی ٹکر سے ڈیوٹی پر جانے والا نادرا کا ملازم جاں بحق ہوگیا تاہم حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں سرہاری کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص نادرا ملازم اور ڈیوٹی کیلئے آفس جا رہا تھا۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ حادثےکے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا ہے۔

جاں بحق شخص کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے ، مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارنہ کیا تو ڈمپر کو آگ لگا دیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل کراچی میں حب ریور روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا ، جس کی فوٹیج کی مدد سے تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں