ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نادرا نے سیلاب متاثرین کی بڑی مشکل حل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سیلاب متاثرین کی بڑی مشکل حل کر کے انہیں کٹھن حالات میں سہولت فراہم کر دی۔

نادرا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئےشناختی کارڈ ایکسپائری تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مئی 2022 اور نومبر میں ایکسپائر شناختی کارڈ کی تاریخ تجدید دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

نادرا نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سکھر اور ڈی جی خان ریجن میں یہ سہولت دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تینوں ریجن کے مکینوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31 دسمبر تک نئے بنوائےجا سکیں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین نادرا نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو نادرا ملازمین کی طرف سے پی ایم ریلیف فنڈ کیلئے 100 ملین روپےکا چیک پیش کیا تھا۔

وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کاساتھ دینے پر نادرا ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور تمام اداروں کو امداد کی اپیل کی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں