تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے

کراچی : نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے، تعلیم جاری رکھنے کےلیے بے سہارا طالبہ انصاف کےلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا حکام نے بے سہارا طالبہ کو ‘ب’ فارم جاری کرنے سے انکار کردیا، جس کے باعث میٹرک بورڈ طالبہ کا ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔

تعلیم جاری رکھنے کےلیے بے سہارا طالبہ انصاف کےلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی، بچی کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نتص جاری کرکے نادرا، میٹرک بورڈ آفس اور سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بچی کے امتحان کا معاملہ ہے، نادرا فوری جائزہ لے۔

عدالت نے بچی کا تعلیمی سال بچانے کےلیے اقدامات اٹھانے اور درخواست کی کاپی وکیل نادرا کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ والدین نہیں ہیں لیکن میں تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

وکیل کا کہنا ہے کہ نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا اور ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کی 15 دسمبر آخری تاریخ ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کہ نادرا نے والدین کے بغیر بچی کو ب فارم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، عدالت طالبہ کا تعلیمی حرج سے بچانے کےلیے نادرا اور میٹرک بورڈ کو ب فارم اور ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -