ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اب تک 11 لاکھ افراد کی رجسٹریشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ کراچی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ ملک بھر سے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں، رجسٹریشن کا عمل نادرا کے ای سہولت فرنچائز اور آن لائن ویب سائٹ پر زور وَ شور سے جاری ہے ،عوام میں زبردست پزیرائی مل رہی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آن لائن رجسٹریشن 15 اکتوبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے جبکہ کراچی کے شہریوں کیلئے میگا سینٹر ، نادرا سینٹرز پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

نادرا کے مطابق تا حال خیبر پختونخواہ سے 109475، فاٹا سے 2065 پنجاب سے 477337 سندھ سے 130981 اسلام آباد سے 248424 گلگت بلتستان سے 13984 بلوچستان سے 79218 اور آزاد کشمیر سے 9813 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ضلع اسلام آباد 248424 رجسٹریشن کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ فیصل آباد 106371 رجسٹریشن کے ساتھ دوسرے، لاہور 483 101 کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ 2 7207 کے ساتھ چوتھے اور کراچی 295 71 کے ساتھ پانچویں نمبر پہ ہے۔

آن لائن رجسٹریشن 15 اکتوبر تک کسی بھی نادرا ای سھولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھیوزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئےرجسٹریشن کاآغاز ہوگیا ہے، نادرادفاترکےباہرموبائل وین لگادی گئی ہے۔

ہاؤسنگ اسکیم میں شمولیت کےخواہشمندافرادکونادرارجسٹریشن کرناہوگی ، 250 روپے کی رجسٹریشن کے بعد درخواست گزار اسکیم میں شامل ہوں گے۔

میگا سینٹر کے باہرخصوصی ٹیموں کو رجسٹریشن کے کام کیلئے تعینات کر دیا گیا ہے ، صبح 9 سے شام 6 بجے تک وین اسٹاف رجسٹریشن کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں