پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نادرا نے ایف آئی اے کے بائیو میٹرک ڈیٹا ہیکنگ کے بیان کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا ) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے ڈیٹا ہیکنگ کے دعوے کی تردید کردی۔

نادرا کے ترجمان نے  ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے اجلاس میں دیے گئے بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔

ترجمان نادرا نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا بائیومیٹرک ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے، نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک نہیں ہوا۔

نادرا ترجمان نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کا بائیومیٹرک ڈیٹا کے ہیک ہونے کے متعلق بیان غلط فہمی اور ناسمجھی پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا نے ایف آئی اے سے غیر ضروری اور غلط بیانی پر مبنی بیان کی وضاحت کی ہے۔

قبل ازیں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق پرویز نے آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو بتایا تھا کہ ’نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا، ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں۔‘

بعد ازاں ایف آئی اے نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اس نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق کوئی بات نہیں کی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے بیان کو توڑ مروڑ کر غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بھی ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں