نادرا کے تعاون سے صومالیہ میں قومی شناختی نظام کا اجرا کردیا گیا، صومالی وزیراعظم نے قومی شناخت کے نظام کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ملک صومالیہ میں نادرا کے اشتراک سے صومالی قومی شناختی نظام کا اجرا کیا گیا ہے۔ صومالیہ کے وزیراعظم نے موغادیشومیں قومی شناختی نظام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پرانھوں نے قومی شناختی نظام کے نفاذ میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ساتھ نادرا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
صومالیہ کے صدر حسن ایم شیخ نے بھی حکومت پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ صومالیہ کے قومی شناختی نظام کے کامیاب نفاذ کیا گیا ہے جس پر نادرا کو فخرہے۔
چیئرمین نادرا کا مزید کہنا تھا کہ صومالیہ کا نیشنل آئی ڈی سسٹم بہتر طرز حکمرانی کی راہ ہموار کرے گا،واضح رہے کہ شناختی نظام کا کامیاب نفاذ صومالی حکومت کے لیے معاون ثابت ہوگا۔