جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: نعیمہ بٹ نے لیجنڈ بھارتی اداکارہ کا اسٹائل اپنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے بالی ووڈ کی آنجہانی حسینہ اداکارہ سمیتا پاٹیل کا آئیکونک لُک اپنا لیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

- Advertisement -

نعیمہ بٹ کی پوسٹ فوراً ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، ویڈیو میں وہ بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سمیتا پٹیل کی لُک میں نظر آئیں، کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اپنی ٹیم کے ساتھ سمیتا پاٹل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریکارڈ کررہی ہیں۔

ان کی سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ اس پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا، نعیمہ بٹ نے سفید شلوار قمیص کے اتھ سبز دوپٹہ پہن، بالوں میں چوٹی بنائی اور چہرے پر دو گھنگریالی لٹیں ڈالیں۔

یار رہے کہ لیجنڈ بھارتی اداکارہ سمیتا پٹیل 1986 میں اپنے بیٹے پرتیک کو جنم دینے کے کچھ دنوں کے بعد ہی بیماری کے باعث چل بسی تھیں، کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کی موت دوران زچگی ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہونے والی بیماریوں کے باعث ہوئی۔

سمیتا پٹیل نے ہندی سمیت دیگر ہندوستانی زبان کی 80 فلموں میں اداکاری کی، انہوں نے کم عمری میں ہی فلم انڈسٹری میں اچھا مقام حاصل کیا۔

سمیتا پٹیل نے نہ صرف نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیے، بلکہ انہیں پدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان کی مقبول فلموں میں ’بھومیکا، چکرہ، بازار، ارتھ، منڈی، آکروش، ستم اور صبح‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں جبکہ انہیں ماضی کی گلیمر اداکارہ بھی کہا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں نعیمہ بٹ نے ایک رئیس زادی ’رباب‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ عماد عرفانی ان کے شوہر بنے ہیں جس نے اپنی بیوی کو دھوکہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہے، یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ بنگلہ دیش سمیت یورپی ملکوں میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر، نعیمہ بٹ، عماد عرفانی، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور اریج چوہدری نے اداکار کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں