جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ملک لوٹنےوالوں کاٹولہ ایک ہوگیا،نعیم الحق کااپوزیشن کےاتحاد پرتبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، حکومت کو جواب دہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کا کوئی پروپوزل آیا تو غور کرسکتے ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے، حکومت کو جواب دہ نہیں ہے۔

[bs-quote quote=”نیب قوانین میں ترامیم کا کوئی پروپوزل آیا تو غور کرسکتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”نعیم الحق”][/bs-quote]

وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

 اانہوں نے اپوزیشن کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کا ٹولہ ایک ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے سزا دلوائیں گے، ملک لوٹنے والوں میں شریف براداران خاص طور پر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیراعظم کی سوچ غریب طبقے کی طرف ہے، آئندہ ہفتے وزیراعظم غریبوں کے لیے کچھ خاص کرنے جارہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، ملک میں امن و امان کے قیام میں پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کے ہرادارے میں چوری اورنقصان ہے‘ نعیم الحق

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے، چند ماہ میں اقتصادی صورت حال بہتر ہوجائے گی، حکومت غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں