پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے مثالی منصوبے سے متعلق ناقص معلومات قابل مذمت ہیں، نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے مثالی منصوبے سے متعلق ناقص معلومات قابل مذمت ہیں، حکومت آسان ترین اقساط دینے والوں کیلئےگھر تعمیرکرنےجارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا حکومت آسان ترین اقساط دینے والوں کیلئے گھر تعمیر کرنے جارہی  ہے، حکومت یہ اقدام 5، 10اور 15 ہزار ماہانہ کی اقساط والوں کیلئے اٹھارہی ہے، 21 لاکھ مالیت سےمتعلق اطلاعات غیرمصدقہ ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سےکہیں کم ہوگی، گھر 10 ،15 سال میں اقساط ادا کرنے والے مالکان کو منتقل کئے جائیں  گے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا سماج کےمحروم اورکمزورطبقےکوچھت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مثالی منصوبے سےمتعلق ناقص معلومات قابل مذمت ہیں، حکومت غریب طبقے کیلئے 50لاکھ گھرکی تعمیرکامنصوبہ مکمل کرے گی۔

گھروں کی تعمیرپرلاگت کیلئے سرمائےکا بہترین بندوبست کیاہے، میڈیاغیرمصدقہ اطلاعات کی ترویج سےگریزکرے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ اور 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تھا حکومت کا 50 لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت اہم ہے، ہمیں اپنی آبادی کنٹرول کرنا پڑے گی اس میں کوئی شک نہیں،  آج تک کچی آبادیوں کے لیے کسی نے نہیں سوچا، کراچی کے 40 فی صد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، بلوچستان میں ایک لاکھ گھر بنا رہے ہیں، آزاد کشمیر میں 6 ہزار گھر بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں