اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی کابینہ کی جعلی فہرستیں گردش کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تحریک انصاف کی کابینہ کی فہرستیں جعلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فہرستیں پارٹی کے دشمنوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔
نعیم الحق نے ایسے افراد کو خبردار بھی کیا کہ وہ ایسی بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی کابینہ سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
A number of fake lists regarding PTI cabinet are being circulated by enemies of PTI . They are hereby warned to refrain from such malicious activities. No decisions have been taken regarding cabinet positions so far.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) July 30, 2018
خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 جیتنے کے بعد تحریک انصاف مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنانے کے لیے مشاورتی عمل میں مصروف ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممکنہ طور پر بطور وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف 11 اگست کو اٹھائیں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔