منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکہ کا مقبوضہ کشمیر سےکرفیو اٹھانے کا مطالبہ مودی کے منہ پر طمانچہ ہے، نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانےکا مطالبہ نریندر مودی کے منہ پر طمانچہ ہے اورحکومت پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے مقبوضہ کشمیر سےکرفیو اٹھانے کے مطالبے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سےکرفیو اٹھانےکا مطالبہ صحیح وقت پرکیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے امریکی حکومت کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا امریکی حکومت کا بیان قابل تعریف ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتاہےامریکاکی جانب سےاس طرح کابیان ضروری تھا، وزیراعظم ایک ہفتےسے کشمیر کی نازک صورت حال کااحساس دلا رہےتھے، صورتحال کےتناظرمیں بیان حکومت پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا امریکانے بیان کشمیرکی نازک صورت حال دیکھ کردیا، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کابیان بھارت اورنریندر مودی کے منہ پر طمانچہ ہے، امریکا کے بیان پربھارت کےرد عمل کاانتظار ہے۔

مزید پڑھیں : امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےکرفیو ختم نہ کیاتومودی مخالف مظاہروں میں شدت آئے گی، فوری کرفیوختم کرنے کےعلاوہ مودی حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ بیان وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پرماحول سازگاربنانےمیں مددگارہوگا، امریکاکواحساس ہوگیاہےکشمیر میں  ظلم نا قابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہے۔

یاد رہے امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیا ایلس ویلز نے بھارت پر زور دیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں