لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت شدید اقتصادی بحران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا زبردست عوامی فلاحی بجٹ پیش نہیں ہوا.
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں 24 کھرب کے قرضے لیے گئے، پی پی، ن لیگ نے اربوں کے اخراجات کیے، جن کا کوئی ریکارڈ نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات ان ہی کے اپنے ادوارمیں بنے، دونوں کو حساب دینا پڑے گا، ایسےمجرموں کوعبرت ناک سزادی جائےتاکہ پھرکسی کوہمت نہ ہو.
[bs-quote quote=”نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات ان ہی کے اپنے ادوارمیں بنے، دونوں کو حساب دینا پڑے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نعیم الحق”][/bs-quote]
نعیم الحق نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کسی کو گھر چاہیے ہوگا، وہ نادرا میں جا کر درخواست دے گا، ہزاروں کی تعدادمیں مکانوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے، ہیلتھ کارڈ کا اجراشروع کردیا ہے.
انھوں نے کہا کہ ہر سرکاری ادارےمیں چوری اورفراڈ موجود ہے، گزشتہ چند برس میں ہماری معیشت بہت کمزورہوئی.
اس سال حکومت کو 4ارب روپےکی کمائی ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 52 کروڑ سے کم کرکے35 کروڑ پر لے آئے، بنی گالہ کی سڑک وزیر اعظم نے خود بنوائی. بنی گالہ میں میٹنگزکےاخراجات خودبرداشت کرتے ہیں.
عمران خان آئندہ چند ماہ میں امریکا جائیں گے، وہ سفیر کے گھرقیام کریں گے، اگلے ہفتے امیر قطر پاکستان آرہے ہیں وہ 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں، آپ دیکھیں گے چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آئندہ چند برس میں پاکستان بہترین اسٹیٹ بن جائے گا.
انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ 29 جون تک پاس ہو جائے گا، ہم آپ کےاورآپ ہمارے کسی رہنما کو تقریرسے نہیں روکیں گے، آپ سنجیدہ ہیں کہ جمہوریت، قومی اسمبلی آگے چلے، تو ضابطہ اخلاق سائن کریں.
نعم الحق نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور قانونی طریقےسےکام کریں،40 ہزارارب کی معیشت ٹھیک اور 50 یا 60 ارب کی معیشت سیاہ ہے، یمنسٹی اسکیم30جون کوختم ہوجائے گی، وزیراعظم آئندہ چنددنوں میں دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے.