اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نعیم الحق بدستور پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں تاہم ٹیلی ویژن پر بھیجی جانے والی ٹیم کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ عمران خان نے نعیم الحق کو بدستور تحریک انصاف کے ترجمان کی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن پر بھیجی جانے والی ٹیم کے ممبران میں اضافہ کیا گیا ہے۔
Naeem ul Haq remains PTI’s Central Info Secretary & main spokesperson. In addition we have a team of PTI spokespersons to represent us on TV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 23, 2016
خیال رہے کچھ دیر قبل خبر نشر ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف صحافی فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین جاری کریں گے۔
پڑھیں: ’’ فواد چوہدری تحریک انصاف کے نئے ترجمان مقرر ‘‘
No change in my position as Central information Secretary or Chief Spokesperson of the party. Welcome Fawad Ch as a spokesperson of PTI .
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) November 23, 2016
Thx u #PTI n @naeemul_haque remains elder bro n boss ll contribute whatever I can in my humble capacity #CongratsFawadChaudhary
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2016
ThankYou @ImranKhanPTI Will do my best to come up to your expectations #PTI pic.twitter.com/44cUslhtRT
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2016