جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عمران خان کےنکاح پرہم سب خوش ہیں‘ نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نکاح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نکاح پر ہم سب خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو نکاح پر مبارک باد پیش کی۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم سب عمران خان کے نکاح پر خوش ہیں، ولیمے کی تقریب کب ہوگی اس بارے میں فی الحال کچھ نہں کہہ سکتے۔

خیال رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں پاکپتن کی معروف روحانی شخصیت بشری بی بی سے تیسری شادی کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نکاح مفتی سعید نے سادگی سے پڑھایا اور نکاح میں صرف عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پہلی شادی 16مئی 1995جمائمہ گولڈ اسمتھ سے کی جن سے عمران خان کے دو بچے سلیمان اور قاسم ہیں یہ شادی نو سال بعد 2004 کو ختم ہوئی ۔ اس کے بعد دوسری شادی عمران خان نے پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی تاہم یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں